Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جادو کے شبہ میں رشتہ داروں نے شوہر اور بیوی کو زندہ جلادیا

جادو کے شبہ میں رشتہ داروں نے شوہر اور بیوی کو زندہ جلادیا

سدی پیٹ 7اپریل(یواین آئی)ایک معمر جوڑا جس کو رشتہ داروں نے جادو کرنے کے شبہ میں زندہ جلادیا ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔پولیس نے یہ بات بتائی۔بتایا جاتا ہے کہ رشتہ داروں نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے دوباک ٹاون کے نواحی علاقہ کی بی سی کالونی کے رہنے والے 56سالہ کے سدرشن اور ان کی بیوی 52سالہ راجیشوری پر جادو کرنے کا شبہ کیا ۔چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس کالونی کے رہنے والے کسی نے اس بھی اس واقعہ کی مخالفت نہیں کی ، اس جوڑے کو زبردستی ان کے گھر سے نکال کر کئی افراد نے پٹائی کردی جبکہ اس کالونی کے رہنے والے اس دوران خاموش تماشائی بنے رہے ۔اس جوڑے کوکالونی کے درمیان میں واقع کھمبے سے باندھ دیا گیا اور مٹی کا تیل ڈال کر ان کو آگ لگادی گئی ۔سدرشن کی بہن اور بعض افراد ان کو بچانے کے لئے آگے آئے اور کمبلوں سے آگ بجھانے کی کوشش کی انہوںنیایمرجنسی ایمبولنس 108طلب کی اور ان کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد ہی یہ معاملہ سامنے آیا۔اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد اس جوڑے کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔دوباک پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔ابتدائی جانچ میں پولیس کو پتہ چلا کہ سدرشن کے بڑے بھائی نے مبینہ طورپر ہجوم کی قیادت کی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT