Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جادو کے شبہ پر پڑوسی کی ڈانٹ ‘ خاتون کی خود سوزی

جادو کے شبہ پر پڑوسی کی ڈانٹ ‘ خاتون کی خود سوزی

حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر (سیاست نیوز)  پڑوسیوں کی جانب سے جادو کے شبہ پر ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی میں 35 سالہ کے سجاتا جو ہاؤز کیپنگ ملازمت کرتی تھی ۔ پڑوس میں رہنے والے ساگما اور اس کے تین بیٹے سرینواس ، سوری اور لالو کے مکان کے روبرو بعض نامعلوم افراد نے لیمو اور کم کم رکھ دیا تھا ۔ اس حرکت پر جادو کا شبہ کرکے سجاتا کے پڑوسی نے بحث و تکرار کیا اور اس کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ۔ پڑوسیوں کی اس حرکت سے دلبرداشتہ سجاتا نے /19 ڈسمبر کو خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی تھی ۔ جس کے نتیجہ میں اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT