Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / جادھوپور یونیورسٹی ریالی افضل گرو کی تائید میں نعرے

جادھوپور یونیورسٹی ریالی افضل گرو کی تائید میں نعرے

کولکتہ ۔ 16 ۔فروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو طلبہ کے ساتھ اظہار یگانگت کیلئے جادھو پور یونیورسٹی میں منعقدہ ریالی کے دوران آج پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم افضل گرو کی تائید میں نعرے لگائے گئے۔ جادھو پور یونیورسٹی تا گول پارک واقع جنوبی کولکتہ طلبہ نے مشعل بردار ریالی منظم کی۔ یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز کی طلبہ اس ریالی میں شریک تھے اور وہ ’’افضل بولے آزادی ، گیلانی بولے آزادی‘‘ اور ’’چھین کے لیں گے آزادی‘‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ یہی نہیں بلکہ ’’آر ایس ایس سے چھٹکارا، مودی حکومت سے چھٹکارا‘‘ اور ’’جب کشمیر نے مانگی آزادی ، منی پور بھی بولے آزادی‘‘ نعرے بھی لگائے

TOPPOPULARRECENT