Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / جادھو تک رسائی کی تمام تر کوششیں جاری: وی کے سنگھ

جادھو تک رسائی کی تمام تر کوششیں جاری: وی کے سنگھ

نئی دہلی ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے آج کہا کہ حکومت سابق ہندوستانی نیوی آفیسر کلبھوشن جادھو تک سفارتی رسائی حاصل کرنے تمام تر اقدامات کررہی ہے حالانکہ پاکستان اس سے 13 مرتبہ انکار کرچکا ہے۔ انھوں نے میڈیا والوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت پاکستان نے ابھی تک جادھو تک سفارتی رسائی دینے سے انکار کیا ہے حالانکہ ہندوستان 13 بار کوشش کرچکا ہے۔ ہم جادھو تک رسائی کیلئے ہر چیز آزما رہے ہیں۔ وی کے سنگھ نے دہرایا کہ جادھو کا ایران سے اغوا کیا گیا۔ ایک پاکستانی ملٹری کورٹ نے 10 اپریل کو رازداری سے منعقدہ ٹرائل میں جادھو کو سزائے موت سنائی کہ وہ شورش زدہ بلوچستان اور کراچی میں ’’جاسوسی اور سبوتاج کی سرگرمیوں‘‘ میں ملوث رہا۔ ویانا کنونشن کے مطابق کوئی مملکت جو کسی دیگر ملک کے شہری کو حراست میں لے اسے دیگر ملک کے سفارتی عہدیداروں کو محروس تک رسائی کی ضرور اجازت دینا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT