Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جادھو پر فیصلہ سے سلامتی کونسل کی واقفیت

جادھو پر فیصلہ سے سلامتی کونسل کی واقفیت

اقوام متحدہ ۔ /25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) معتمد عمومی اقوام متحدہ انٹونیو گٹیرس نے ایک مکتوب کے ذریعہ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے احکام سے کلبھوشن جادھو کے بارے میں واقف کروایا جو ہندوستان کا شہری ہے ۔ /8 اگست کے اپنے مکتوب میں معتمد عمومی نے صدر سلامتی کونسل سے کہا کہ انہیں 3 مقدمات کی جو بین الاقوامی عدالت انصاف کے اجلاس پر زیرالتواء ہیں ۔ احکام کی نقول حاصل ہوئی ہیں ۔ ان احکام میں سے ایک جادھو مقدمہ کے بارے میں ہیں ۔ جبکہ دوسرے یوکرین اور روس کے استوائی گنی اور فرانس کے درمیان مقدمات سے تعلقات رکھتے ہیں ۔ ذرائع کے بموجب سکریٹری جنرل نے ان مقدمات میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکام سے سلامتی کونسل کے صدر کو واقف کروادیا ہے ۔ بین الاقوامی عدالت کے احکام کے بموجب ہر سال سلامتی کونسل کو مقدمات کے بارے میں اطلاع دینی ضروری ہے اور مقدمات کے فیصلوں کے بارے میں بھی واقف کروایا جاتا ہے ۔ /18 مئی کے اپنے فیصلہ میں ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے متفقہ فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان کو جلد از جلد جادھو کے مقدمہ کا فیصلہ کرنا چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT