Wednesday , April 26 2017
Home / دنیا / جادھو کو انصاف دلانے کی کوشش جاری: ایم جے اکبر

جادھو کو انصاف دلانے کی کوشش جاری: ایم جے اکبر

مالدا (مغربی بنگال) 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر برائے اُمور خارجہ ایم جے اکبر نے آج کہاکہ ہندوستان کلبھوشن جادھو کو انصاف دلانے کی کوشش کررہا ہے جسے پاکستان کی ایک ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے۔ اکبر نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ جادھو سے ناانصافی ہوئی۔ کنگرو کورٹ میں اُن پر الزام تھوپ دیا۔ اِن تمام باتوں کے باوجود ہم اُن کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم اُن کی واپسی کے مشتاق ہیں۔ اکبر نے کہاکہ اِس مسئلہ پر حکومت کے موقف کی وضاحت وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کرچکے ہیں۔ 46 سالہ جادھو کو جاسوسی اور سبوتاج کے الزامات پر ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنادی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ہندوستان جادھو کے لئے انصاف کو یقینی بنانے میں کسی بھی حد تک جائے گا۔
ہوٹلوں میں کھانوں کے ضائع ہونے سے پاسوان کو تشویش
نئی دہلی14اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بڑے ہوٹلوں اور ریستوراں میں کھانوں کی بربادی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ گاہکوں کے لیے قیمت کی فہرست کے ساتھ ہی پیش کی جانے والی اشیاء کی مقدار کی تفصیل بھی دی جانی چاہیے ۔مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ ان کی بات چیت ہوئی ہے اور ان سے اس سلسلے میں غور کرنے کو کہا گیا ہے ۔ ہوٹلوں نے یقین دلایا ہے کہ کھانے کی بربادی روکنے کے لئے وہ اپنے ملازمین کو تربیت دیں گے اور حکومت کے ساتھ مل کر بیداری مہم چلائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT