Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / جادھو کو سزاء پر دباؤ قبول نہ کرنے نواز شریف اور فوجی سربراہ کا اتفاق

جادھو کو سزاء پر دباؤ قبول نہ کرنے نواز شریف اور فوجی سربراہ کا اتفاق

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور طاقتور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کے مسئلہ پر کسی دباؤ میں نہ آنے سے اتفاق کیا ہے۔ ہندوستانی شہری کو جاسوسی کے الزامات پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب فوجی سربراہ جنرل باجوا نے آج نواز شریف سے ملاقات کی اور اس مسئلہ پر وزیراعظم کو بھی  اعتماد میں لیا۔ ان دونوں نے اتفاق کیا کہ جادھو کے معاملہ میں کسی طرح کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایک نیوز چینل نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ انہوں نے فوج کی تیاری اور سرحد پر سیکوریٹی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ فوجی سربراہ اور وزیراعظم کی یہ پہلی راست ملاقات تھی۔ ہندوستان نے جادھو کو سزائے موت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT