Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / جادھو کے بارے میں ہندوستان کی جانب سے تفصیلات طلب

جادھو کے بارے میں ہندوستان کی جانب سے تفصیلات طلب

نئی دہلی / اسلام آباد ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کلبھوشن جادھو مقدمہ میں اپیل کے تعلق سے پاکستان سے تفصیلات طلب کی ہیں ۔ فوجی عدالت کے سزائے موت کے فیصلہ کے بعد ہندوستانی شہری تک سفارتی رسائی کیلئے اب تک 15مرتبہ کوشش کی جاچکی ہے ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے کہا کہ ہندوستان کو تشویش ہے کیونکہ جادھو کی حالت اور اس کے مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔ اس دوران پاکستان نے آج کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو کو سزائے موت کے فیصلہ پر ہندوستان کا ردعمل اشتعال انگیزی پر مبنی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ جادھو کے خلاف غیرجانبدارانہ مقدمہ چلایا گیا اور اسے جاسوسی و دہشت گردی کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT