Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / جادھو کے گاوں والوں کو اب بھی رہائی کی امید

جادھو کے گاوں والوں کو اب بھی رہائی کی امید

ممبئی 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی مہاراشٹرا کے ایک چھوٹے سے گاووں میں لوگوں کو اب بھی امید ہے کہ تمام مسائل اور سزائے موت پانے کے باوجود مقامی شخص کلبھوشن جادھو گاوں واپس آئیگا ۔ کلبھوشن جادھو کو پاکستان میں سزائے موت سنا ئی گئی ہے ۔ ستارا ضلع کے جولی گاوں میں ‘ جو جادھو کا آبائی گاوں ہے ‘ عوام نے پاکستان کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ کے ایک سبکدوش عہدیدار جادھو کو رہا کردیا جائے ۔ جادھو کو کل پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے مبینہ جاسوسی کے الزامات میں سزائے موت سنائی تھی ۔ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ جادھو نے جولی میں اپنے کھیت میں گھر بنالیا تھا اور وہ ہر سال دو تین مرتبہ یہاں آتا تھا ۔ حکومت ہند کو چاہئے کہ کسی بھی قیمت پر اس کی رہائی کو یقینی بنائے ۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ کلبھوشن جادھو کی رہائی کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالے ۔ گاوں والوں نے کہا کہ یہ ہماری درخواست ہے کہ جادھو کو جلد سے جلد رہا کیا جائے ۔ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ پاکستان پر اس سلسلہ میں دوہرا دباؤ ڈالے تاکہ جادھو کو رہا کروایا جاسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT