Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / جارجیا سے الگ ہوئے حصوں سے فوج بلانے پوتن کی منظوری

جارجیا سے الگ ہوئے حصوں سے فوج بلانے پوتن کی منظوری

ماسکو، 15 مارچ (رائٹر) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک قانونی ہدایت کو منظوری دی ہے جس کے مطابق جارجیا سے الگ ہوئے ساؤتھ اوسٹیا سے کچھ فوجیوں کو واپس بلا کر روسی فوج میں شامل کیا جائے گا۔آر آئی اے نیوز ایجنسی نے آج اس بات کی اطلاع دی۔واضح رہے کہ 2008 میں جارجیا کے ساتھ ہوئی جنگ کے بعد روس نے جنوبی اوسٹیا کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ جارجیا الگ ہوئے ساؤتھ اوسٹیا اور ابکھجیا علاقوں کو پھر سے مانگ رہا ہے ۔

جنوبی سوڈان اور افریقی یونین انسانی حقوق کے معاملہ میں
غیر حساس:اقوام متحدہ
جنیوا۔ 15مارچ(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایک جانچ کے مطابق افریقی یونین اور جنوبی سوڈان وسط فریقی ممالک میں ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے لئے مقدمہ چلانے کیلئے ایک عدالت قائم کرنے کی اپنی مشترکہ ذمہ داری سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی افسر نے آج اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے دونوں پر جانچ میں تعاون نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے رکن کینتو اسکاٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کو بتایا کہ افریقی یونین میں فی الحال اس طرح کی کسی عدالت کے قیام کا امکان نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT