Monday , August 21 2017
Home / دنیا / جارجیا میں دو طیاروں کا فضاء میں تصادم، 3 افراد ہلاک

جارجیا میں دو طیاروں کا فضاء میں تصادم، 3 افراد ہلاک

کیرلوٹن ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی جارجیا میں ایک دیہی ایرپورٹ پر دو چھوٹے طیاروں کا فضاء میں ہی تصادم ہوا۔ اس کے نتیجہ میں ایک فلائٹ انسپکٹر اس کا طالب علم اور ایک تیسرا شخص ہلاک ہوگئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیاروں کے پائلٹس ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ اترنے کی کوشش کررہے تھے۔ کل دن کے 11 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ ویسٹ جارجیا کے ریجنل ایرپورٹ پر صرف ایک ہی رن وے ہے۔ دوسرے طیارہ میں 79 سالہ لیویس لینسیس سوار تھے جو اس طیارہ میں تنہا سفر کررہے تھے، وہ بھی ہلاک ہوگئے۔

 

اسرائیل کے شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملے
یروشلم، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج شام پر فضائی حملے کئے ۔اسرائیلی فضائیہ کے مطابق شام کے شمالی گولان پہاڑی علاقے میں لڑاکا طیاروں کی طرف سے حملے کئے گئے ۔ یہ علاقہ شام میں موجودہ وقت میں جاری تشدد کے مقام کے قریب واقع ہے ۔ اس علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران دوسری بار حملہ کیا گیا۔فضائی حملے شامی فوجیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے ۔ حملے میں جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT