Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / جارج بش کے وہائٹ ہاوز نے مودی کے ویزا پر پابندی کی مخالفت کی تھی

جارج بش کے وہائٹ ہاوز نے مودی کے ویزا پر پابندی کی مخالفت کی تھی

کلیولینڈ ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے سابق انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار جنھوں نے اُس وقت کے نائب صدر ڈک چین کے قومی سلامتی اسٹاف میں خدمات انجام دیا تھا آج انکشاف کیا کہ جارج بش کے دور صدارت کے دوران وہائٹ ہاؤز میں 2005 ء میں نریندر مودی کو امریکی ویزا دینے پر پابندی عائد کئے جانے کا مخالف تھا۔ 2005 ء میں نریندر مودی گجرات چیف منسٹر تھے ۔ ڈک چینی کے سابق نائب قومی سلامتی مشیر اسٹیفن یائٹس نے ہندوستانی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ (جارج بش کے دور کے ) وہائٹ ہاؤز میں کسی نے (مودی کو ویزا دینے سے انکار کی ) تائید میں بات کی تھی ‘‘۔ آئیڈاہو ریپلکن پارٹی کے چیرمین یائیٹس نے کہا کہ بش کے زیرقیادت وہائٹ ہاؤز نے مودی کو امریکی ویزا پر پابندی کی مخالفت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT