Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / جارحیا میں فائرنگ ، ڈپٹی مارشل اور ایک ملزم ہلاک

جارحیا میں فائرنگ ، ڈپٹی مارشل اور ایک ملزم ہلاک

لوڈوسکی ۔19 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کیلفورنیا میں فائرنگ کے ایک ملزم کی تلاش اس وقت ہلاکت خیز ثابت ہوئی جب اس ملزم کا جنوبی جارجیا میں پتہ چلا اور اس کو گرفتار کرنے کی کوشش میں دوبارہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے مختصر سے واقعہ میں ایک امریکی ڈپٹی مارشل اور خود مشتبہ ملزم ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی مارشل سرویس نے کہاکہ پیٹرک کاروتھرس ڈپٹی کمانڈر کو دو گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے ، وہ ایک موبائیل گھر میں ملزم کو گرفتار کرنے داخل ہوئے تھے ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر مارشل سرویس ڈیوڈ یارلو نے کہاکہ پیٹرک ہمارا ہیرو ہے ۔ انھوں نے پیٹرک کی شریک حیات اور اس کے پانچ بچوں سے اظہارتعزیت کیا ہے۔ پیٹرک نے مارشل سرویس کے لئے 26 سال تک خدمات انجام دی تھیں۔ مہلوک ملزم ڈونٹریل مونٹیز کارٹر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جس کی عمر 25 سال تھی ۔ وہ سمر کاؤنٹی جنوبی کیرولینا میں 18 ستمبر سے مطلوب تھا ۔ اس پرپولیس عہدیداروں کے قتل کی کوشش ، گھریلو تشدد اور غیرقانونی طورپر ہتھیار رکھنے کے الزامات تھے۔

TOPPOPULARRECENT