Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / جاریہ سال سونے کی برآمد میں 11 فیصد کا اضافہ

جاریہ سال سونے کی برآمد میں 11 فیصد کا اضافہ

نئی دہلی ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عالمگیر سطح پر سونے کی قیمت میں گراوٹ کے پیش نظر ہندوستان جاریہ سال 11 فیصد اضافہ سونا تقریبا 1,000 ٹن برآمد کرے گا ۔ آل انڈیا جیمس اینڈ جیویلری ٹریڈ فیڈریشن کے بموجب ہندوستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں پر سال 2014 میں سونے کی کھپت 900 ٹن تھی اور جاریہ سال سونے کی برآمد 1000 ٹن تک پہنچ جائے گی کیوں کہ عالمگیر سطح پر قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے پیش نظر برآمدات کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔ فیڈریشن کے صدر نشین مسٹر جی وی سریدھر نے بتایا کہ جاریہ سال 100 ٹن اضافی سونا برآمد کا امکان ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے جنوری ۔ ستمبر 2015 کے دوران 850 ٹن سونا برآمد کرچکا ہے جب کہ گذشتہ سال ابتدائی 9 ماہ میں 650 ٹن سونا برآمد کیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT