Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جاریہ سال سے پلی چنتلہ پاور اسٹیشن میں برقی پیداوار کا آغاز

جاریہ سال سے پلی چنتلہ پاور اسٹیشن میں برقی پیداوار کا آغاز

حیدرآباد 7 جولائی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں برقی پیداوار کو تقویت پہونچاتے ہوئے پلی چنتلہ ہائیڈل پاور اسٹیشن جاریہ سال سے اپنی مکمل صلاحیت تک کام کرنا شروع کردیگا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 120 میگاواٹ کی صلاحیت والا یہ پلانٹ تکمیل کے قطعی مراحل میں ہے ۔ تلنگانہ پاور جنریشن کارپوریشن کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ نے پلی چنتلہ پراجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ جینکو نے اس پلانٹ میں برقی تیاری شروع کرنے کا انتظام کیا ہے اور جب ضروری ہوگا پلانٹ کو پانی فراہم کیا جائیگا ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT