Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / جاریہ سال قطر سے 1200 عازمین حج کی آمد

جاریہ سال قطر سے 1200 عازمین حج کی آمد

دوحہ ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر کا سرکاری حج مشن کل مکہ مکرمہ پہنچا، تاکہ وہ وہاں رہتے ہوئے قطر سے آنے والے عازمین حج کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرسکیں اور حج بیت اللہ کی سعادت سے سرفراز ہوسکیں۔ یہاں آمد کے فوری بعد حج مشن نے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی اور اس طرح مختلف معاون کمیٹیوں کے ذریعہ قطر سے آنے والے عازمین حج کا پرتپاک خیرمقدم کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ جاریہ سال قطر سے حج بیت اللہ کے لئے آنے والے عازمین حج کی تعداد 1200 ہے۔ دریں اثناء وزیر اوقات اور اسلامی امور ایچ وی ڈاکٹر غیث بن مبارک القواری نے بھی اس سلسلے میں قطری حج مشن برائے ہجری سال 1436ھ و عیسوی سال 2015ء کے قیام کے فیصلہ کا ایک پریس نوٹ جاری کیا، جس میں ڈاکٹر عبد السلام علی القہطانی کو مشن کا ایگزیکٹیو صدر نامزد کیا گیا ہے۔ مشن کے ذریعہ قطری عازمین کو مختلف مراحل میں درپیش رہبری، بیداری، علاج و معالجہ اور دیگر امور میں مکمل طورپر مدد کی جائے گی، تاکہ تمام عازمین ارکان حج کو بالکل صحیح طریقے سے ادا کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں اپنے حج کو مقبول بناسکیں۔

TOPPOPULARRECENT