Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / جاریہ سال معمول سے زیادہ بارش کی توقع

جاریہ سال معمول سے زیادہ بارش کی توقع

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال بارش معمول سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کاشتکاروں کے معاشی ترقی کے بارے میں اندیشوں کا ازالہ ہوجائے گا جو گزشتہ دو سال سے مسلسل خشک سالی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ موسمی بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل لکشمن سنگھ راٹھوڑ نے کہاکہ بارش 106 فیصد اوسطاً طویل مدت میں ہوگی۔ 94 فیصد امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم جاریہ سال معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT