Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جاریہ سال کے آخر تک 17 ہزار اساتذہ کے تقررات

جاریہ سال کے آخر تک 17 ہزار اساتذہ کے تقررات

اسمبلی میں کانگریس رکن ومشی ریڈی کے سوال پر وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کا جواب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے سال کے اواخر تک 17 ہزار ٹیچرس کے جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ۔ وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی ومشی چند ریڈی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ پرتھم ایک ایسا ادارہ ہے جو تعلیم کے معاملے میں اپنی طرف سے جائزہ لیتے ہوئے مرکز اور ریاستوں کو رپورٹ پیش کرتا ہے ۔ دوسرے ریاستوں کے بہ نسبت ریاست تلنگانہ میں تیزی سے تعلیمی پسماندگی گھٹ رہی ہے اور تعلیم کا معیار بڑھ رہا ہے ۔ تیسری جماعت سے معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت پرائمری اسکول کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ 2017-18 کے نئے تعلیمی سال سے آنگن واڑی سنٹرس کو پرائمری اسکولس کے احاطوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ مستقبل میں آنگن واڑی سنٹرس پلے اسکولس میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔ ریاست میں 529 ریزیڈنشیل اسکولس قائم کئے جارہے ہیں جن میں 300 ریزیڈنشیل اسکولس لڑکیوں کے لیے ہیں ۔ ایس سی طبقہ کی لڑکیوں کے لیے 30 ریزیڈنشیل ڈگری کالجس قائم کئے جارہے ہیں ۔ 8972 ٹیچرس کا ریزیڈنشیل اسکولس میں اور 7028 ٹیچرس کا سرکاری اسکولس میں جملہ 17 ہزار ٹیچرس کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ 2014 کے نسبت دو سال کے دوران 7 فیصد شرح تعلیم میں اضافہ ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT