Tuesday , October 17 2017
Home / پاکستان / جاریہ ماہ راست افغان ۔طالبان مذاکرات متوقع

جاریہ ماہ راست افغان ۔طالبان مذاکرات متوقع

اسلام آباد ۔7 فروری (سیاست ڈاٹ کام)چارملکی رابطہ گروپ نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان جلد براہ راست مذاکرات کیلئے روڈ میپ کی منظوری دیتے ہوئے تمام طالبان گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات میں شریک ہوں۔ گروپ کے ممالک نے مذاکرات کا انعقاد فروری کے اختتام تک یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے بارے میں چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اورچین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چار ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری جبکہ افغان وفد نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوا۔ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان وپاکستان رچرڈ اولسن اورچین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ڈینگ ژی جون نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔گزشتہ دو اجلاسوں کے دوران ہونے والی پیشرفت کی بنیاد پر اجلاس کے شرکا نے افغان حکومت اور طالبان گروپوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے جلد انعقاد کیلئے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ نے روڈ میپ کی بھی منظوری دی جس میں پیشرفت کی غرض سے مختلف مراحل کا تعین کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT