Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / جاریہ ماہ 27 امریکی قانون سازوں کا دورۂ ہند

جاریہ ماہ 27 امریکی قانون سازوں کا دورۂ ہند

واشنگٹن ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک رپورٹ کے مطابق جاریہ ماہ 27 امریکی کانگریس مین ہندوستان کا دورہ کریں گے جو یقینا ایک ریکارڈ ہوگا اور جو اس بات کی غمازی بھی کرتا ہے کہ ہند ۔ امریکی تعلقات مزید استحکام کی جانب گامزن ہیں ۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں ہی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز دو علحدہ وفود کی شکل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ نوتیج سرنا نے ان دوروں کو دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ امریکہ نے اس سلسلہ میں جو مساعی کی ہے وہ اس بات کی غماز ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجیک تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا ۔ یاد رہے کہ کانگریشنل ریکارڈس یہ بتاتے ہیں کہ اب تک امریکی قانون سازوں کی اتنی بڑی تعداد نے کبھی بھی ہندوستان کا دورہ نہیں کیا ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہوگا ۔ امریکی وفود نئی دہلی کے علاوہ حیدرآباد کا بھی دورہ کرے گا ۔۔
امریکی دفاعی اتاشی ہند ۔ پاک اور
ایشیائی امور کی ڈائرکٹر
واشنگٹن ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی دفاعی اتاشی برائے ہند کو ہندوستان ، پاکستان اور ایشیائی اُمور کا وائیٹ ہاؤز میں قومی سلامتی کونسل کا چارج بھی تفویض کیا گیا ہے ۔ پنٹگان نے اپنی معمول کی انتظامی تقرری کے مطابق بریگیڈر جنرل رابن فونٹیس کو ہندوستان ، پاکستان اور وسطی ایشیائی امور کا سینئر ڈائرکٹر مقرر کیا ہے ۔ موصوفہ ہندوستان ، پاکستان ، افغانستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے وائیٹ ہاوس پالیسی امور کی انچارج ہوں گی ۔ فونٹیس سابق اوباما انتظامیہ میں جنوبی ایشیا کے لیے ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے پیٹر لیوائے کی جگہ لیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT