Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاریہ ہفتے کا سخت ترین مقابلہ تھا سائنہ نیہوال کا اظہار خیال

جاریہ ہفتے کا سخت ترین مقابلہ تھا سائنہ نیہوال کا اظہار خیال

جکارتہ 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ بیڈمینٹن چمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی اسٹار بننے کے فوری بعد شٹلر سائنہ نیہوال نے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ خطابی مقابلہ تک پہونچ جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل ان کا سخت ترین مقابلہ تھا ۔ سائنہ نے انڈونیشیا کی فانیتری کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ فائنل تک پہونچ جائیں گی ۔ سائنہ کے خیال میں یہ جاریہ ہفتے میں ان کا سخت ترین مقابلہ تھا ۔ وہ ہجوم کے خلاف کھیل رہی تھیں۔ جو کچھ بھی پوائنٹس ان کی مخالف کھلاڑی نے بنائی ہیں وہ ان ( سائنہ ) کی غلطیوں اور دباؤ کا نتیجہ تھا ۔ وہ کسی دباؤ کے بغیر کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فانیتری اپنے میچس میں سخت جدوجہد کرتی ہیں تاہم آج کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہیں بہت راحت محسوس ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT