Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / جاسوسی ریاکٹ : کشمیری ٹیچر گرفتار

جاسوسی ریاکٹ : کشمیری ٹیچر گرفتار

نئی دہلی، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج آئی ایس آئی سے مربوط حساس ریاکٹ کے سلسلہ میں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے ایک اسکول ٹیچر کو پکڑ لیا ہے جوکہ اس کیس میں چوتھی گرفتاری ہے۔ ملزم شبر گورنمنٹ اسکول راجوری میں ٹیچر ہے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آج صبح گرفتار کرلیا گیا۔ جوائنٹ پولیس کمشنر (کرائم) رویندر یادو نے یہ انکشاف کیا۔ قبل ازیں آئی ایس آئی کے اصل جاسوس کفایت اللہ خاں کو دہلی ریلوے اسٹیشن پر 26 نومبر کو گرفتار کیا گیا جس کی اطلاعات پر مزید 3 افراد حراست میں لئے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں آئی ایس آئی کے مخبروں کا پتہ چلانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کو جموں و کشمیر اور مغربی بنگال کو روانہ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT