Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

جئے پور 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے جیسلمیر میں ایک پاکستانی شہری کو آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ ادعا کیا ہے کہ اس کے پاس سے خفیہ اطلاعات دستیاب ہوئی ہیں۔ اس شخص کی 26 سالہ نند لال میگھوال کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو پاکستان کے سنگذ ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے اور وہ جاریہ ماہ کے اوائل میں ویزا حاصل کرتے ہوئے ہندوستان آیا تھا ۔ اے ڈی جی انٹلی جنس یو آر ساہو نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر انٹلی جنس عملہ کی ایک ٹیم نے اسے جیسلمیر میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT