Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعات میں طلبہ کے ساتھ امتیاز ختم کرنے کا مطالبہ: سوشلسٹ پارٹی

جامعات میں طلبہ کے ساتھ امتیاز ختم کرنے کا مطالبہ: سوشلسٹ پارٹی

حیدرآباد۔/6فبروری، ( پریس نوٹ ) سوشلسٹ پارٹی ( انڈیا ) نے روہت ویمولا کی خودکشی کے واقعہ پر متوفی کی والدہ اور طلباء سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ جامعات میں فرقہ پرست سرگرمیوں پر روک لگائیں۔ پارٹی قائدین کا ایک وفد پارلیمنٹری بورڈ کے چیرمین مسٹر پننا لال سورانا کے ہمراہ ریاستی یونٹ کے صدر مسٹر مرزا عزیز بیگ، اسٹیٹ جنرل سکریٹری تلنگانہ جناب مرزا فاروق بیگ، آل انڈیا دلت حقوق فیڈریشن کے اسٹیٹ سکریٹری جی ونود کمار اور محمد خالد نے روہت ویمولا کی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور طلباء کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ، دوسری طرف ان قائدین نے عارضی وائس چانسلر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی مسٹر پیریاسوامی اور پروفیسر وی کرشنا کنٹرولر امتحانات کے علاوہ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند سے بھی ملاقات کرکے روہت ویمولا کی خودکشی پر تفصیلی بات چیت کی۔ ان قائدین نے جامعات میں بڑے پیمانے پر طلباء کے ساتھ ہونے والے امتیاز کو ختم کرے۔

TOPPOPULARRECENT