Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل کا سالانہ جلسہ

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل کا سالانہ جلسہ

نرمل /5 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مفتی محمد ریاض الدین انصاری القاسمی کی اطلاع کے بموجب جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل کا سالانہ جلسہ 10 اپریل بروز اتوار ٹھیک صبح 10 بجے بمقام حراء فنکشن ہال بیل بازار روڈ محلہ بدھوار پیٹ نرمل بصدارت محترمہ ذکیہ کوثر صدر معلمہ جامعہ ریاض البنات سعیدآباد منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ اسماء استاد حدیث جامعہ ریاض البنات محترمہ تبسم سلطانہ و دیگر عالمات شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر جامعہ کی دو طالبہ حفظ قرآن مکمل کریں گی اور چار طالبات عالمیت کی تکمیل کریں گی جنہیں صدر جلسہ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گی ۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT