Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعہ عثمانیہ کے تمام شعبوں کو عصری ٹکنالوجی سے مربوط کرنے کی ضرورت

جامعہ عثمانیہ کے تمام شعبوں کو عصری ٹکنالوجی سے مربوط کرنے کی ضرورت

شعبہ جرنلزم کی جانب سے جے ہب کا افتتاح ۔ پروفیسر جی چکرپانی کا خطاب
حیدرآباد۔ 9اگسٹ (سیاست نیوز ) جامعہ عثمانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم کی جانب سے آج جے۔ ہب (جرنلسٹ ۔ہب) کا افتتاح عمل میں لایا جا چکا ہے۔ پروفیسر جی ۔ چکرپانی صدرنشین تلنگانہ ریاستی پبلک سروس کمیشن نے اس موقع پر اپنے افتتاحی خطاب کے دوران تمام شعبوں کی مجموعی ترقی کے لئے ان شعبۂ جات کو عصری ٹکنالوجی سے مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات یونیورسٹی سطح پر کافی کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس افتتاحی تقریب میں پروفیسر ایس رامچندرن وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ‘ پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار یونیورسٹی‘ پروفیسر نائیڈو اشوک پرنسپل آرٹس کالج‘ پروفیسر کے ناگیشور سابق رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ صدر شعبۂ جرنلزم پروفیسر کے اسٹیوینسن و دیگر موجود تھے۔ وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ پروفیسر ایس رامچندرن نے جے۔ ہب کے افتتاح سے خطاب کے دوران کہا کہ صحافیوں کو عصری ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ انہیں غیر جانبدارانہ صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے علاوہ قارئین کے تبصروں کو شامل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے شروع کردہ آن لائن جے ۔ ہب کا افتتاح عمل میں لایا۔ پروفیسر کے ناگیشور نے بتایاکہ اس جے۔ ہب کی خدمات شعبہ کی روایتی کلاسس کے اختتام کے بعد شروع ہوں گی اور یہ تما م طلبہ کیلئے موجود رہے گا۔ ابتداء میں صدر شعبۂ جرنلزم پروفیسر اسٹیوینسن نے خیر مقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT