Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / جامعہ ملیہ اسلامیہ آل انڈیا رینکنگ میں 12 ویں مقام پر

جامعہ ملیہ اسلامیہ آل انڈیا رینکنگ میں 12 ویں مقام پر

نئی دہلی۔4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جامعہ ملیہ اسلامیہ اس سال قومی رینکنگ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 83 ویں مقام سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔جامعہ کی میڈیا کوآرڈنیٹر صائمہ سعید نے آج بتایا کہ رینکنگ میں اتنی اونچی چھلانگ کسی نے نہیں لگائی۔ گزشتہ سال ملک میں اعلی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کا اعلان ہوا تو یونیورسٹیوں کے زمرے میں اس کا مقام 100 میں 83 واں تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے وزارت فروغ انسانی وسائل میں اپنا اعتراض بھی درج کرایا تھا اور درجہ بندی کے معیار میں تکنیکی خرابی بتائی تھی۔ اس سال کی درجہ بندی میں جامعہ کو 12 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ انجینئرنگ کالجوں کے زمرے میں بھی جامعہ کو 20 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔رینکنگ کے تعین کے لئے گزشتہ سال حکومت نے پانچ معیار بنائے تھے ۔ تمام معیاروں میں کے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس 100 تھے ۔انھوں نے مختلف شعبوں میں ملے درجوں کی بھی صراحت کی ۔

TOPPOPULARRECENT