Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ احتجاج سے دستبردار

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ احتجاج سے دستبردار

نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ جو گزشتہ چار دن سے پولیس کے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں اچانک دھاوئوں کے خلاف چار دن سے احتجاج کررہے تھے، آج وائس چانسلر کے اس تیقن پر کہ یونیورسٹی کے احاطہ میں کوئی بھی ملازم پولیس موجود نہیں رہے گا، اپنی ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی۔دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دن یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں اچانک دھاوے کئے تھے۔ مبینہ طور پر وہ بغیر اجازت یونیورسٹی کے احاطہ میں داخل ہوئے تھے جبکہ پولیس کا ادعا ہے کہ یونیورسٹی کے عہدیداروں نے پولیس سے طلبہ کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT