Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعہ نظامیہ علم دین کا مضبوط قلعہ، مالیہ کے استحکام کی اپیل

جامعہ نظامیہ علم دین کا مضبوط قلعہ، مالیہ کے استحکام کی اپیل

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ نے بے شمار علماء ‘ سیاست داں ‘ شعراء ‘ ادباء ‘ ماہرین قانون ‘ ممتاز فاضلین ‘ معلمین ‘ مولفین ‘ مصنفین ‘ واعظین ‘ صحافی اور انتظامیہ کے ماہرین کوپیدا کئے ۔ جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مختلف تعلیمی و رفاہی خدمات انجام دے کر ملک و قوم میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ۔ 125 سالہ جشن تاسیس جامعہ نظامیہ کے موقعہ پر ملت کی فلاح و بہبود اور ان میں اصلاح معاشرہ اور تعلیمی بیداری کی غرض سے ایک دس نکاتی ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا اور اس پروگرام کی تکمیل کیلئے ملت کے حساس و بیدار مغز افراد علماء کرام ‘ مشائخین عظام ‘ دانشوران اور اہل صحافت سے تعاون حاصل کیا ۔جامعہ نظامیہ کا سالانہ موازانہ تین کروڑ روپئے ہے ۔جملہ مصارف قومی عطیات ‘ رقوم زکوٰۃ ‘چرم قربانی اور اس کی مملوکہ جائیدادوں کی محدود آمدنی سے تکمیل پاتے ہیں۔ اس وقت جامعہ کے مختلف تعلیمی شعبوں میں ایک ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں اقامتی طلبا کی تعداد سات سو پچاس ہے ۔ جامعہ نظامیہ کے تعمیری اوراصلاحی پروگراموںمیں اہل خیر حضرات کے تعاون کی سخت ضرورت ہے ۔ماہ رمضان المبارک کے مبارک و مسعود موقع پر ملت اسلامیہ اور بالخصوص اصحاب خیر سے مخلصانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعہ جامعہ کا تعاون کریں ۔ صدر مرکز جامعہ شبلی گنج ‘اور کمرشیل کامپلکس روبرو ایس بی ایچ گن فاونڈری حیدرآباد میں زکوٰۃ اور عطیات جمع کرسکتے ہیں اور ٹولی چوکی میں یوسفین ٹمپر ڈپو فون : 8686176469 ۔ ہر جمعہ مکہ مسجد میں اور عید الفطر کے دن عیدگاہ میر عالم میں وصولی زکوٰۃ کے مراکز قائم کئے جاتے ہیں۔ فون نمبرات24416847, 24576772, 24503267 پر مطلع کریں تو کارکن آ کربعد اجرائی رسید وصولی کا کام انجام دیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT