Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جامعہ نظامیہ ملت اسلامیہ کا عظیم ورثہ اور سرمایہ افتخار

جامعہ نظامیہ ملت اسلامیہ کا عظیم ورثہ اور سرمایہ افتخار

زکواۃ وعطیات کے ذریعہ اعانت ضروری‘جناب میر زاہد علی خان ایڈیٹرسیاست کی اپیل
حیدرآباد 11 جون (پریس نوٹ) علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ مسلسل 146 سال سے علم دین کی اشاعت اور ملت اسلامیہ کی دینی رہبری میں شب و روز مصروف ہے۔ جامعہ نظامیہ سے علماء کبار پیدا ہوے جو اپنے علمی کارناموں درس و تدریس‘ مواعظ و نصائح‘ تصنیف و تالیف اور تصحیح و تعلیق کے ذریعہ ہند و بیرون ہند اسلام اور مسلمانوں کی بے لوث خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ ان علماء نے اخلاص ‘یکسوئی اور سچی لگن سے تدریس و تعلیم کے فرائض انجام دئیے۔ دیگر ممالک کے لاکھوں طلباء نے بھی یہاں سے اکتساب علم کیا۔ وقت اور اثرات کے لحاظ سے ہندوستان کا جامعہ ازہر کہا جاے تو بیجا نہ ہوگا۔جامعہ نظامیہ دور جدید میں مغربی تہذیب کی یلغار میں دینی تہذیب اور علمی ورثہ کا محافظ ثابت ہوا۔الحمدللہ جامعہ نظامیہ 125 سالہ جشن کے موقع پر با مقصد دس نکاتی ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا تھا جس میں اہم ترین کلیۃ البنات (لڑکیوں کا کالج) کا قیام تھا الحمد للہ اس کالج کا قیام عمل میں لایا قاضی پورہ میں ایک وسیع جدید ترین عمارت میں یہ کالج قائم ہے۔یہاں 400 سے زائد طالبات اعلی دینی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔جامعہ نظامیہ کے شعبوں کی ترقی مزید شعبوں کا قیام اور خاص کر دارالاقامہ عمارت کی جدید تعمیر اور کمرشیل کامپلکس واقع عثمان گنج کی تعمیر جامعہ نظامیہ کے اہم ترین مسائل ہیں ۔ جامعہ نظامیہ کمرشیل کامپلکس واقع گن فاونڈری کی تعمیر کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے ۔ ملگیات کرایہ پر جانا ہے‘اس سلسلہ میں سعی جاری ہے‘ عثمان گنج میں جامعہ نظامیہ کی ایک زر خرید جائیداد ہے جس پر کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کا پروگرام ہے ‘محکمہ بلدیہ کی منظوری کا انتظار ہے ‘ بعد منظوری تعمیر کا آغاز کیا جائے گا عامۃ المسلمین سے اپیل ہے کہ وہ علوم اسلامیہ کی اس عظیم درسگاہ کے مالیہ کو مستحکم کریں۔ آخر میں میری ملت اسلامیہ سے پر خلوص اپیل ہے کہ جامعہ نظامیہ کے تعاون کیلئے آگے آئیںماہ رمضان المبارک کے مسعود موقع پر اپنے زکوٰۃ اور عطیات جامعہ نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد اور گن فاؤنڈری روبرو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد زیر تعمیر کامپلکس صبح سات بجے تا شام چھ بجے تک وصولی زکوٰۃ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ہر جمعہ مکہ مسجدمیں وصولی زکوٰۃ کے کاونٹر قائم کئے جاتے ہیں نیز جامعہ نظامیہ کے فون نمبرات :24416847, 24576772, 24503267 پر مطلع کریں تو کارکن آ کر وصولی کا کام انجام دیں گے ۔ چیکس اور ڈرافٹس پر صرف ’’ جامعہ نظامیہ‘‘ تحریر فرما کر کراس کر دیں ۔ جامعہ کو آپ کی اعانت دراصل اپنی مدد خود آپ کرنا ہے ۔طالب علم دین پر خرچ کرنا بموجب ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی نیکی ہے جو بعد حیات بھی جاری رہتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT