Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد اعظم پورہ میں آج عازمین حج کا مرکزی اجتماع

جامع مسجد اعظم پورہ میں آج عازمین حج کا مرکزی اجتماع

حیدرآباد ۔ 15 اگست (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا مرکزی اجتماع اتوار 16 اگست کو 10.30 بجے دن تا 4.30 بجے شام جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں منعقد ہوگا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور سفر حج کے انتظامی امور پر روشنی ڈالیں گے۔ مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی صدر کل ہند جمعیت المشائخ فضائل و مناسک حج بیان کریں گے اور ماڈلس، چارٹس اور سلائیڈز کی مدد سے مختلف اہم مقامات اور اہم مراحل کی وضاحت اور تشریح کریں گے۔ مولانا سید مصطفی سعید قادری آداب زیارت روضہ نبوی ؐ اور مولانا سید شاہ ابوالفتح بندگی بادشاہ ریاض قادری سابق رکن اسٹیٹ حج کمیٹی سفر حج سے متعلق امور بیان کریں گے۔ انتظامی کمیٹی جامع مسجد اعظم پورہ کے تعاون سے اجتماع کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ عازمین اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔

TOPPOPULARRECENT