Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جامع مسجد دہلی آثارقدیمہ کی محفوظ یادگار نہیں

جامع مسجد دہلی آثارقدیمہ کی محفوظ یادگار نہیں

نئی دہلی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے آج دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مغلیہ دور کی جامع مسجد کے شاہی امام کو تیقن دیا تھا کہ اسے آثارقدیمہ کی محفوظ یادگار قرار نہیں دیا جائے گا۔ بنچ کو مطلع کیا گیا کہ جامع مسجد آثارقدیمہ کی محفوظ یادگار نہیں ہے اور یہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے دائرہ کار میں نہیں آتی۔ 2004ء میں جس وقت یہ مسئلہ اٹھایا گیا تب سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے شاہی امام کو اس ضمن میں یقین دہانی کرائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT