Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع اتوار 28 مئی کو 10 بجے تا ایک بجے دن جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں منعقد ہوگا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے۔ مولانا شاہ جمال الرحمن فضائل حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی ؐ بیان کریں گے۔ مولانا حافظ و قاری فضل مناسک حج و عمرہ بیان کریں گے۔ سفر حج کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔ احرام کے شرائط اور احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں۔ خاتون عازمین کیلئے علحدہ خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں۔ اجتماع میں خانگی ٹورآپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT