Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی کے انتظامات میں بے قاعدگیاں

جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی کے انتظامات میں بے قاعدگیاں

فنڈس میں تغلب پر وقف بورڈ کی وجہ نمائی نوٹس
حیدرآباد۔/18 فبروری، (سیاست نیوز) وقف بورڈ نے جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی کے انتظامات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور فنڈز میں تغلب سے متعلق شکایات پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر محمد اسد اللہ نے مسجد کمیٹی کے صدر ایم اے جبار کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون سات یوم جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی وقف ہے جس کے تحت 1470 مربع گز اراضی موجود ہے۔ تولیت کمیٹی کی میعاد میں 31 جنوری 2015کو تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔کمیٹی کی جانب سے مختلف بے قاعدگیوں اور فنڈز کے استعمال کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر وقف بورڈ نے تحقیقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ تولیت کمیٹی نے اپنے اکاؤنٹس داخل نہیں کئے۔ وقف بورڈ کے انسپکٹرآڈیٹر نے اپنی رپورٹ میں اپنی تحقیقات اور مقامی مصلیوں سے ملاقات کی بنیاد پر بے قاعدگیوں کا تذکرہ کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کا ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ نے جائزہ لیا اور شخصی طور پر معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔ ایکزیکیٹو آفیسر نے شکایت کنندہ افراد اور تولیت کمیٹی کے ذمہ داران کے بیانات ریکارڈ کئے۔ ایکزیکیٹو آفیسر نے بھی الزامات کو درست پایا۔ وقف بورڈ نے ایکزیکیٹو آفیسر کی رپورٹ کی بنیاد پر محمد عبدالجبار صدر تولیت کمیٹی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT