Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جانا ریڈی اور اتم کمار ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد

جانا ریڈی اور اتم کمار ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 20۔ جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی اور پردیش کانگریس کے صدر رکن اسمبلی ایم اتم کمار ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے ان دونوں قائدین کو گلدستہ روانہ کیا اور مبارکبادی کا پیام روانہ کیا۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ دونوں قائدین کو عوام کی مزید خدمت انجام دینے کیلئے خدا انہیں آشیرواد دے اور عمر دراز کرے۔ چیف منسٹر کی جانب سے مبارکبادی کا پیام ملنے پر جانا ریڈی نے چیف منسٹر سے فون پر بات کی اور اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT