Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر جانچ کیلئے لیاب روانہ

جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر جانچ کیلئے لیاب روانہ

مہاراشٹرا میں کمپنی پراڈکٹس کے تعلق سے تشویش، ایف ڈی اے
ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں چند ماہ قبل ایک 62 سالہ خاتون کی جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے رحم کے کینسر سے موت واقع ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کے پیش نظر مہاراشٹرا فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے پراڈکٹ کے نمونے جانچ کی غرض سے لیاب کو روانہ کئے ہیں۔ ایف ڈی اے کمشنر ہرشدیپ کامبلے نے بتایا کہ جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر کے نمونے حاصل کرتے ہوئے اسے بغرض جانچ لیاب کو روانہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ امریکی واقعہ کے بعد یہ صرف ایک احتیاطی اقدام ہے۔ ہم نے کمپنی کے عہدیداروں سے بھی بات کی ہے۔ ایف ڈی اے کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اس معروف کمپنی کے بے بی پاؤڈر کی جانچ کے پس منظر میں مہاراشٹرا میں فروخت ہونے والے کمپنی کے دیگر پراڈکٹس کے تعلق سے بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن ہیلت کیر پراڈکٹس تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اور گزشتہ ماہ امریکی عدالت میں دائر کردہ ایک مقدمہ میں اسے دھوکہ دہی، لاپرواہی اور سازش کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ جیوری نے خاتون کے ارکان خاندان کو نقصانات کی پابجائی کے لئے 72 ملین ڈالرس کی رقم ادا کرنے کا کمپنی کو حکم دیا تھا۔ کمپنی نے اس واقعہ کے بعد کہاکہ ہمارا پراڈکٹ 30 سال کی ریسرچ کا نتیجہ ہے اور عالمی سطح پر حکام کے علاوہ جائزہ بورڈس نے اسے استعمال کے لئے انتہائی محفوظ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT