Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / جانوروں کی منتقلی میں سکیورٹی کو یقینی بنائیں ، امام بخاری کی اپیل

جانوروں کی منتقلی میں سکیورٹی کو یقینی بنائیں ، امام بخاری کی اپیل

نئی دہلی 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اُن سے یہ یقینی بنانے کی اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر جو لوگ قربانی کیلئے بھینس اور بکرے بکریاں، مینڈھے منتقل کرتے ہیں، اُن پر حملہ نہ ہونے پائے۔ اُنھوں نے کہاکہ گاؤ رکھشا کے نام پر اِن دنوں تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں حتیٰ کہ لوگوں کو ہلاک کیا جارہا ہے۔ اِس پس منظر میں ماحول سنگین ہوچلا ہے۔ اِس لئے عید قرباں کے موقع پر سخت اندیشہ ہے کہ لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT