Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جانوروں کے ذبیحہ پر امتناع کیلئے وی ایچ پی ‘ بجرنگ دل کا مطالبہ

جانوروں کے ذبیحہ پر امتناع کیلئے وی ایچ پی ‘ بجرنگ دل کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 21ستمبر ( این ایس ایس ) بھارتیہ گوومشا رکشنا سمروردھنا پریشد ( بی جی آر ایس پی ) اور تلنگانہ وشوا ہندو پریشد گورکشا وبھاگ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تلنگانہ میں قانون انسداد ومظالم حیوانات کی دفعات 5‘ 6 ‘ 10 اور 11 پر عمل آوری کا مطالبہ کیا ہے ۔ تلنگانہ وشوا ہندو پریشد کے صدر ایم رام واجو اور تلنگانہ بجرنگ دل کے کنوینر وائی بانو پرکاش نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر زور دیا کہ وہ بھی ہندوؤں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے دیگر ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں بھی جانوروں کے ذبیحہ پر امتناع عائد کریں ۔  ان قائدین نے وارننگ دی کہ اس قانون پر عمل آوری میں ناکامی کی صورت میں حکومت تلنگانہ کے خلاف ایجی ٹیشن شروع کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT