Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جان اسنر، یو ایس مینس کلے کورٹ چمپین شپ کے سیمی فائنل میں داخل

جان اسنر، یو ایس مینس کلے کورٹ چمپین شپ کے سیمی فائنل میں داخل

ہوسٹن۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹاپ سیڈ جان اسنر نے یو ایس مینس کلے کورٹ چمپین شپ کوارٹر فائنلس میں جنوبی کوریا کے چنگ ہائیون کو کل رات 6-5، 7-6 سے شکست دے کر سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا مقابلہ چوتھے مقام کے حامل دفاعی چمپین جیک ساک سے ہوگا جنہوں نے ایک دوسرے کوارٹر فائنل میں قبرص کے مارکوس بغداطیس کو شکست دی تھی۔ دریائے اوکس پر دوپہر منعقدہ ایک مقابلہ میں ارجنٹائن کے ہوان موناکو نے پانچویں مقام کے حامل سام کورئیری کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ اسپین کے فلیسانولوپیز نے امریکی ٹم سماٹیکرک کو 6-3 ، 6-2 سے شکست دی۔ 32 سالہ موناکو نے 2012ء میں مینس کلے کورٹ چمپین شپ جیت لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT