Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / جان باس افغانستان کیلئے امریکی سفیر نامزد

جان باس افغانستان کیلئے امریکی سفیر نامزد

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ افغانستان کیلئے امریکی پالیسی کا اعلان کرنے سے قبل ترکی میں امریکی سفیر کے فرائض انجام دینے والے جان آر باس کو افغانستان میں امریکہ کے سفیر کیلئے نامزد کیا ہے۔ باس 1988ء بیاچ کے فارین سرویس عہدیدار ہیں اور افغانستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے سے قبل انہیں سینیٹ کی منظوری حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا۔ باس کی پیدائش اور نشوونما نیویارک میں ہوئی۔ قبل ازیں وہ جارجیا میں امریکی سفیر کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہیکہ کسی بھی جنوبی ایشیائی ملک کیلئے ٹرمپ کی جانب سے یہ پہلی نامزدگی ہے جب کہ ہندوستان اور پاکستان کیلئے اب تک امریکی سفیر کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جنہیں جنوبی ایشیاء کے دو اہم ممالک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT