Monday , September 25 2017
Home / دنیا / جان مک کین جنگی مجرم، امریکی پروفیسر کا دعویٰ

جان مک کین جنگی مجرم، امریکی پروفیسر کا دعویٰ

کیلیفورنیا۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سین ڈیاگو اسٹیٹ یونی ورسٹی کے پروفیسر کو امریکی سینیٹر جان مکین سے متعلق تبصرے کے سبب سوشل میڈیا پر شدید رد عمل کا سامنا ہے۔ امریکی نیوز چینل “فوکس” کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے ماہر پروفیسر جوناتھن گراؤپارٹ نے سرطان کے مرض میں مبتلا سینیٹر کو “جنگی مجرم” قرار دیا تھا۔جوناتھن نے گزشتہ جمعے کو فیس بک پر کہا تھا کہ “میں جان مکین کے دماغی سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد ان کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار میں الجھن محسوس کر رہا ہوں اور میں سوچ رہا ہوں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے”۔ واضح رہے کہ اسی روز اعلان کیا گیا تھا کہ جان مکین دماغ کے سرطان میں مبتلا ہیں۔ جوناتھن کا مزید کہنا تھا کہ “مکین ایک جنگی مجرم ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر ایک ایسی شخصیت جو سیاسی میدان میں خوف ناک افعال کو سراہتی رہی اور صحت عامہ کی مد میں ریاست پر پڑنے والے بوجھ سے بھی خبردار کرتی رہی۔بہت سے حلقوں نے جان مکین کی بیماری سے متعلق جوناتھن گراؤپارٹ کے تبصرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن میں سین ڈیاگو یونی ورسٹی کے متعدد طلبہ بھی شامل ہیں۔نکتہ چینی کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ “پروفیسر جوناتھن نے مکین کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ قطعا غیر مناسب ہے۔ آپ کسی شخص کے ساتھ سیاسی ، اخلاقی یا نظریاتی طور پر اختلاف کر سکتے ہیں مگر کسی شخص کے لیے ضرر کی چاہت نہیں کر سکتے”۔

 

نیویارک میں یہودیوں کا فلسطینیوںکی تائید میں مظاہرہ
نیویارک ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کی۔ نیو یارک میں جمع یہودیوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور مسجد الاقصیٰ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اسرائیل اپنے مظالم بند کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جائز حقوق واپس کرے۔

TOPPOPULARRECENT