Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / جان کیری کا ہیروشیما میوزیم اور پارک کا دورہ

جان کیری کا ہیروشیما میوزیم اور پارک کا دورہ

ٹوکیو ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں ’پیس میموریل پارک‘ اور میوزیم کا تاریخی دورہ کیا ۔ جان کیری پہلے امریکی اعلیٰ عہدیدار ہیں جنھوں نے جاپان کے شہر ہیروشیما یا اس مقام کا دورہ کیا ہے جو ایٹمی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد دلاتا ہے۔ انھوں نے ہیرو شیما میں یادگار پر پھول چڑھائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے ’بام ڈوم‘ کا بھی دورہ کیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایٹم بم پھٹا تھا۔ اس کے بعد وہ قریب ہی واقع ہیروشیما میوزیم گئے جو اس بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی داستان بیان کرتا ہے۔ افغانستان سے واپسی پر جان کیری دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں کے گروپ G-7 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ہیروشیما پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ آج تک اپنے دور اقتدار میں کسی بھی امریکی صدر نے ہیروشیما کا دورہ نہیں کیا تھا۔ تاہم ایسی اطلاعات ہیں کہ آئندہ مئی میں امریکی صدر براک اوباما G-7 کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جاپان جائیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو وہ ہیروشیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT