Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جان کیری کی کل جنیوا میں روسی ہم منصب سے ملاقات

جان کیری کی کل جنیوا میں روسی ہم منصب سے ملاقات

واشنگٹن۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری، جو اس وقت افریقی ملک نائیجیریا کے دورے پر ہیں، جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاؤروف سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں شام اور یوکرائن کے تنازعات پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ بات جان کیری کے ایک ترجمان نے آج نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں بتائی۔ آج جان کیری اور لاؤروف نے آپس میں ٹیلیفون پر بھی اس ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور روس گزشتہ کئی ہفتوں سے ربط میں ہیں اور شام میں شدت پسند ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ پر قابو پانے کے لیے فوجی تعاون کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ آج ہی جان کیری نائیجیریا سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے علاوہ خلیجی عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی یمن میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT