Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / جان کیلی داخلی سلامتی وزیر مقرر

جان کیلی داخلی سلامتی وزیر مقرر

واشنگٹن، 21 جنوری (رائٹر) امریکی سینیٹ نے ریٹائرڈ میرین جنرل جان کیلی کی داخلی سلامتی کے وزیر کے طور پر تقرری کی تصدیق کی۔مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے کل صدر کے عہدے کا حلف لینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مسٹر کیلی کی داخلی سلامتی کے وزیر کے طور پر تصدیق کی گئی۔ٹرمپ کابینہ میں مسٹر کیلی ایسے دوسرے رکن ہے جن کے نام کی تصدیق کی گئی ہے ۔88سینیٹرز نے مسٹر کیلی کے نام کو منظوری دی اور 11 ارکان نے ان کی مخالفت کی۔ایک سینیٹر نے ووٹ نہیں دیا۔

 

جنوبی کوریا کی وزیر ثقافت گرفتار
سیئول، 21 جنوری (رائٹر) جنوبی کوریا کی وزیر ثقافت چو یون سن کو بدعنوانی کے الزامات میں پھنسی صدر پارک گوئن-ہوئے کی مخالفت کرنے والے فنکاروں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے الزام میں آج گرفتار کیا گیا۔محترمہ پارک کو گزشتہ ہفتے بدعنوانی کے معاملے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اسپیشل پرازیکیوٹر ٹیم نے کہا کہ چو یون سن گرفتار ہونے والی پہلی رخصت پزیر وزیر ہیں۔ سیول کی عدالت نے کہا چو کے جرم کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثبوت مٹائے جانے کا خدشہ ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT