Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / جاٹ برادری تحفظات ،پنجاب ہائیکورٹ کا حکم التوا

جاٹ برادری تحفظات ،پنجاب ہائیکورٹ کا حکم التوا

چندی گڑھ 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب و ہریانہ ہائیکورٹ نے حکومت ہریانہ کی جانب سے جاٹ اور دوسری چار برداریوں کو نئے طئے کئے گئے پسماندہ طبقات زمرہ کے تحت فراہم کردہ تحفظات پر حکم التوا جاری کردیا ہے ۔ ہائیکورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم التوا جاری کیا جس میں ہریانہ پسماندہ طبقات ( ملازمتوں و تعلیمی اداروں میں داخلوں میں تحفظات ) قانون 2016 کی دستوری حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ یہ قانون ریاستی اسمبلی میں 29 مارچ کو منظور کیا گیا تھا ۔ بھیوانی کے مراری لال گپتا نے اس قانون کو چیلنج کیا تھا اور ان کا عدالت سے استدلال تھا کہ حکومت کو اس قانون کے بلاک ’ سی ‘ کو حذف کرنے کی اجازت دی جائے جس کے تحت جاٹ برادری کو نئے طئے کئے گئے بی سی زمرہ کے تحت تحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔ درخواست گذار کا یہ استدلال تھا کہ اس قانون کے تحت جاٹ برادری کیلئے تحفظات جسٹس کے سی گپتا کمیشن کی رپورٹ کی اساس پر فراہم کئے گئے ہیں جسے پہلے ہی سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT