Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / جاٹ طبقہ کو تحفظات کیلئے اعلیٰ اختیاری کمیٹی کا غور و خوص

جاٹ طبقہ کو تحفظات کیلئے اعلیٰ اختیاری کمیٹی کا غور و خوص

نئی دہلی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جاٹ طبقہ کو تحفظات کے مسئلہ پر بی جے پی کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی نے آج چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کتھر سے ملاقات کی اور کوٹہ فراہم کرنے کیلئے مختلف امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس پہلو کو پیش نظر رکھا گیا کہ تحفظات کی فراہمی کے سلسلے میں دیگر طبقات کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ کمیٹی کے ایک رکن نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے جاٹ طبقہ کو کوٹہ فراہم کرنے کیلئے مختلف امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ کیونکہ ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ کوٹہ کی فراہمی کو اس لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا کہ ماضی کی طرح یہ مسئلہ عدالتی کشاکش کا شکار نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاٹ طبقہ کو تحفظات کی فراہمی کیلئے پابند عہد ہے اور کوئی نہ کوئی صورت نکالی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی زیرقیادت پیانل نے مختلف سماجی و معاشی پہلوؤں کے علاوہ قانونی پہلوؤں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ کمیٹی نے وزیر فینانس ہریانہ اور دیگر سے بھی ملاقات کی ۔(جاٹ طبقہ کا احتجاج ، خبر صفحہ 3 پر)

TOPPOPULARRECENT