Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / جاٹ کوٹہ کیلئے احتجاج اب یو پی پہنچ گیا

جاٹ کوٹہ کیلئے احتجاج اب یو پی پہنچ گیا

مظفر نگر۔21 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کھپ پنچایتوں کے لیڈروں نے آج سرکاری ملازمتوں میںجاٹ طبقہ کیلئے تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا اور کئی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔ یو پی ‘ ہریانہ سرحد پر سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ مختلف کھپ پنچایتوں کے لیڈروں نے گنگاکنال ‘ شکور ٹھل اور شاہ پور علاقوں میں احتجاج کیا اور بھاکپا بریج پر رکاوٹ کھڑی کردی ۔ ضلع مظفر نگر میں اس احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس بھوشن نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ بین ریاستی بسوں کو منسوخ کردیا گیا ۔ ہریانہ سے کوئی بھی بس شاملی نہیں پہنچی۔
صحافیوں کو گالی گلوج پر اے بی وی پی لیڈر پر مقدمہ
کیندرباڑہ( اڈیشہ) ۔21جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ اے بی وی پی کے سکریٹری کے خلاف آج ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہاں ایک کالج کی تقریب کے دوران انہوں نے اخباری نمائندوں سے بدتمیزی کرتے ہوئے گالی گلوج کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ریاستی سکریٹری ابھیلاش پانڈے کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ پانڈے نے کل اخباری نمائندوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے تھے ۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT