Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / جاپانی فوجی طیارہ لاپتہ

جاپانی فوجی طیارہ لاپتہ

ٹوکیو ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جاپان کا ایک فوجی طیارہ جس میں عملہ کے چار افراد سوار تھے ، آج صبح لاپتہ ہوگیا ۔ جس کی تلاش میں وزارت دفاع سے دیگر طیارے اور ہیلی کاپٹرس روانہ کئے ہیں ۔ LR-2 ری کنائنسنسی طیارہ باکو داتے ایرپورٹ تک پہنچنے پر راڈر سے غائب ہوگیا ۔ باکو داتے ایرپورٹ جزیرہ ہوکائیٹوو میں واقع ہے ۔ جہاں کے گورنر کی درخواست پر طیارہ ایک مریض کو لانے کیلئے وہاں بھیجا گیا تھا ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق لاپتہ طیارہ کی تلاش میں دو طیارے اور چار ہیلی کاپٹرس روانہ کئیے گئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق اب تک طیارہ یا اس کے ملبہ کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔ موسم بھی انتہائی خراب ہے خصوصی طور پر کوہستانی علاقوں میں موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ کو حادثہ بھی پیش آسکتا ہے ۔ تلاش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT