Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / جاپان اور امریکہ کے درمیان گہرے تعلقات: اوباما

جاپان اور امریکہ کے درمیان گہرے تعلقات: اوباما

لیما، 21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرو میں منعقد ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) میں شرکت کے لئے آئے امریکی صدر براک اوباما نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی بات دہرائی۔ صدر دفتر وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکہ کے صدر کے طور پر مسٹر اوباما کا یہ آخری طے شدہ بیرون ملک کا دورہ ہے۔ وائٹ ہاؤس افسر کے مطابق امریکی صدر نے جاپان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے تعلق سے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے دور کے دوران جاپان کے تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT