Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جاپان سے پروازوں کا سلسلہ مسدود، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

جاپان سے پروازوں کا سلسلہ مسدود، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

منامیاسو (جاپان) ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں آئے دوہرے زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے جبکہ زائد از ایک لاکھ افراد کا مختلف متاثرہ مقامات سے تخلیہ کروایا گیا ہے جن میں سے کئی لوگ کھلے میدان میں کئی لوگ مختلف کاروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بچاؤکاری عملہ اسی دوران منہدمہ عمارتوں کے ملبوں میں بھی زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ سب سے زیادہ قلت پانی اور غذا کی ہے جس کی بھرپائی کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے متاثرین کیلئے ڈبل روٹی، پانی، فوری استعمال کرنے والی غذا اور ایسی دیگر اشیاء جن کا ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے وہ تمام اشیاء دوردراز کے علاقوں میں سربراہ کی جارہی ہیں۔ امریکی فضائیہ اس سلسلہ میں بڑی ہی تندہی سے کام کررہی ہے۔ حکام نے ایک بار پھر ہلاکتوں کی تعداد 44 ہونے اور 1100 افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی۔ فی الحال کماموٹو ایرپورٹ کیلئے کچھ محدود پروازیں چلائی گئی ہیں تاہم دیگر بیرونی ممالک کیلئے ابھی پروازوں کا احیاء عمل میں نہیں آرہاہے کیونکہ ایرپورٹ کی عمارت کو زلزلہ کے جھٹکوں سے اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ وہاں مسافروں کے سیکوریٹی چیک کا کام انجام نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT